گلدستہ دعا

سيف الرحمن التيمي
1445/02/03 - 2023/08/19 08:22AM

گلدستۂ   دعا

یہ کتاب اذکار واوراد اور جامع دعاؤں کا ایسا  حسین گلدستہ ہے  جسے قرآنی آیات اورصحیح احادیث  کے گُل بوٹوں سے سجایا گیاہے۔کتاب کے مرتِّب ایک معتَبر عالم دین اور متحمِّس داعی ہیں، ان کی یہ کاوش در اصل نئی نسل کے تئیں ان کی گہری فکر مندی کا نتیجہ ہے۔  امت کے نو نہالوں اور معصوم بچوں کو نظر بد، جادو، آسیب، اور  شیطانی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ کتاب ایک مضبوط قلعہ کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ کتاب اپنے جدید ایڈیشن میں چھ ابواب پر مشتمل ہے  جن میں روز مرہ کی ضروری دعاؤں کے ساتھ عبادات کی دعائیں اور صبح وشام کے اذکار    بھی سر فہرست ہیں۔کتاب کے پہلے باب میں ذکر الہی  پر مشتمل ایسی دعائیں ذکر کی گئی ہیں جنہیں ننھے اور معصوم بچوں کو بہ آسانی یاد کرایا جاسکتا ہے اور کتاب کے آخری باب میں شرعی جھاڑ پھونک (رُقیہ) پر مشتمل ایسی دعائیں ذکر کی گئی ہیں جن کے ذریعہ ہر  شخص اپنا علاج خود کر سکتا ہے اور اپنے آپ  کو اور  اپنے اہل وعیال کو اوجھوں کا شکار ہونے سے بچا سکتا ہے۔

اپنی بیش بہا خوبیوں کے سبب یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت اور ہر مسلم بچے اور بچی  کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ یہ تحفہ آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کاوش کو فاضل  مرتِّب اور  ان کے تمام معاوِنین اور کتاب کے قارئین کے لیے توشہ آخرت بنائے۔آمین

(حافظ سیف الرحمن حفظ الرحمن تیمی)

المرفقات

1692422513_گلدستہ دعا فاینل.pdf

المشاهدات 414 | التعليقات 0