حادثة الإفك (دراسة عقدية في ضوء الكتاب والسنة) بالأردو

سيف الرحمن التيمي
1445/04/18 - 2023/11/02 11:33AM

تعارف کتاب

جن عظیم چشموں سے طالب علم سیرابی حاصل کرتا ہے ، ان میں  وہ سر چشمہ بھی ہے جس کے سونتے دین اسلام کے شجر تلے  پھوٹتے ہیں...اللہ کی قسم یہ خیر وبھلائی کا ایسا درخت ہے کہ جب بندہ مومن اس کے سائے تلے  پناہ لیتا ہے تو سعادت وکامرانی سے سرفراز ہوتا ہے...اسی لئے میں نے  اس کتاب کے اندر عقیدہ کے ایسے مسائل کو اپنا موضوع بحث بنایا ہے جو حضرت عائشہ سے مروی صحیح حدیث اور سورۃ نور کے اندر  وارد واقعہ افک سے مستفاد ہیں...یہ در اصل اس واقعہ کا ایک علمی مطالعہ ہے جو ام المؤمنین عائشہ ﷞ کے ساتھ پیش آیا ،  جب انہیں ناروا تہمت  کا سامنا کرنا پڑا اور مکمل ایک ماہ کے صبر و استقامت کے بعد آسمان سے ان کی براءت نازل ہوئی اور ان کی عفت وپاکبازی کا ثبوت قرآن نے دیا، وہ قرآن جس کی آیتیں قیامت تک دہرائی جاتی رہیں گی۔

اس واقعہ  کی روشنی سے  بہت سے بڑے اعتقاد ی مسائل ہمارے سامنے واضح ہو جاتے ہیں ، جنہیں انسان اپنی راہ یابی کے لئے مشعل راہ بنا سکتاہے تاکہ بصیرت وآگہی کے ساتھ اللہ کی عبادت کر سکے۔اللہ سے دعا ہے کہ اس کاوش کو اپنی رضا کے لئے خالص کرلے اور اسے مفید بنائے ۔یقینا اللہ اس کی اہلیت اور اس پر قدرت رکھتا ہے۔

المرفقات

1698913984_واقعہ افک(فائنل).pdf

المشاهدات 270 | التعليقات 0