اللہ بے سہاروں کا سہارا (کتاب وسنت سے ثابت اللہ کے اسمائے حسنى)

سيف الرحمن التيمي
1442/09/03 - 2021/04/15 16:40PM

حدیث رسول  صلى اللہ علیہ وسلم ہے کہ  اللہ تعالی کے ننانوے اسمائے حسنى  ایسے ہیں  کہ جس نے انہیں یاد کیا، ان کے معانی ومفاہیم کو سمجھا او ران کے تقاضوں کے مطابق عمل کیا ، اس کے لئے جنت کی بشارت ہے، اسی حدیث کے پیش نظر فاضل مؤلف ڈاکٹر عبد اللہ بن مشبب القحطانی /حفظہ اللہ نے یہ کتاب تالیف کی ہے تاکہ  اسمائے الہی کی معرفت کے ذریعے بندوں کو اللہ سے قریب کیا جائے، ان اسماء کے انتخاب میں مؤلف  کا طریقہ کار یہ رہا  کہ انہی اسماء کو اس کتاب میں ذکر کیا ہے جو کتاب اللہ اور صحیح احادیث سے ثابت ہیں، سہل اور دلکش اسلوب میں ان اسماء کے معنی ومفہوم کو واضح کیا گیا ہے،   قرآنی آیات، احادیث رسول اور علماء کے اقوال اور اشعار  کے ذریعہ  ان کے معانی ومفاہیم سے پردہ اٹھایا  گیا ہے، ساتھ ہی عام انسانی زندگی سے ان اسماء کو مربوط کرکے ان کی افادیت واہمیت پر روشنی ڈالنے کی سعی مشکور کی گئی ہے۔

 کتاب میں  ایسا رواں اسلوب اختیار کیا گیاہے کہ قاری پڑھتا جائے او رالفاظ وجمل اس کے ذہن ودل پر نقش ہوتے جائیں ، ان کی تاثیر سے قلب وجگر  روشن ہوتے جائیں او ر دل میں معرفت الہی کی  جوت جلتی جائے۔

اللہ تعالی اس کاوش کو قبول فرمائے اور  اسے مؤلف ومترجم او راس کی تصحیح ومراجعہ، تنسیق وتزیین اور  نشر واشاعت  میں حصہ لینے والے تما م حضرات کے لئے توشہ آخرت بنائے ۔آمین

المرفقات

1618504699_الله أنيس المحبين-أردو.pdf

المشاهدات 1103 | التعليقات 0