اسلامی خطبات کا مفید مجموعہ

سيف الرحمن التيمي
1444/12/20 - 2023/07/08 11:02AM

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، أما بعد:

اس حسين مجموعہ کے اندر میں  نے ان خطبات کو جمع کیا ہے جو دین کے اصول ومبادی ،  اسلام کی بنیادی تعلیمات ، اس کے محاسن وفضائل اور خصوصیات پر مشتمل ہیں،   نیز ان خطبات میں ان امور کی بھی وضاحت کی گئی ہے جو اسلام کے منافی اور اس کے کمال  کو مجروح کرنے والے ہیں،اسی طرح سال بھر میں جو فضیلت والے اوقات آتے ہیں، ان پر بھی  روشنی ڈالی گئی ہے۔

میں نے ان خطبات کو ترتیب دینے میں تین اہم امور کا خاص خیال رکھا ہے، جو میری نظر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبات کی عکاسی  کرتے  ہیں۔پہلی چیزیہ کہ عقیدہ   کے مباحث پر زیادہ توجہ دی گئی  ہے، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبات؛ اللہ کے انعامات پر اس  کی حمد وثنا، اس کے کمالِ اوصاف کے تذکرہ، دین اسلام کے اصول ومبادی کی تعلیم،  جنت وجہنم او رآخرت کے ذکر ، خشیت الہی کے حکم، اور اللہ کے غیظ وغضب اور  اس کی رضا وخوشنودی کے اسباب پر مشتمل ہوا کرتے تھے، جیسا کہ ابن قیم رحمہ اللہ نے (زاد المعاد)  میں ذکر کیا ہے۔

دوسری اورتیسری چیز یہ کہ میں نے    اختصار کے ساتھ جامعیت کو بھی ملحوظ خاطر رکھا ہے،  کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ تھا کہ آپ خطبہ مختصر دیتے اور نماز لمبی پڑھایا کرتے تھے۔

معاشرہ پر خطباتِ جمعہ کے بیش بہا دعوتی اور تربیتی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور اس قسم کے خطبات سے مقررین اور   خطباء وواعظین کو  تیاری کرنے میں آسانی  فراہم ہوتی ہے، انہی مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے خطبات کا یہ خوشنما  گلدستہ  تیار کیا ہےجو   ۶۴ خطبات پر مشتمل ہے، اللہ تعالی اسے کاتب وقاری اور ناشر سب کے لیے مفید بنائے۔

وصلى الله وبارك على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم تسليما كثيرا.

تحریر:     فضیلۃ الشیخ ماجد بن سلیمان الرسی

[email protected]

المرفقات

1688803324_الغيث الهامع من الخطب الجوامع - اسلامی خطبات کا مفید مجموعہ.pdf

المشاهدات 480 | التعليقات 0