اسلامی آداب

سيف الرحمن التيمي
1443/08/09 - 2022/03/12 21:01PM

جن اچھی  باتوں کی جانب آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے ہماری رہنمائی فرمائی اور جن برائیوں سے ہمیں خبردار کیا ان میں دین و دنیا کے امور سے متعلق بہت سے آداب بھی ہیں ۔چنانچہ عبادتوں کے کچھ آداب ہیں اور لوگوں اور اہل و عیال سے میل جول کے بھی کچھ آداب ہیں ۔

ان آداب میں سے کچھ آداب  مستحب ہیں تو  کچھ مکروہ ہیں جبکہ  کچھ واجب  ہیں اور کچھ حرام ہیں،  اور کچھ آداب مباح کے درجہ میں ہیں ۔کتاب پڑھتے ہوئے یہ باتیں مزید واضح ہوجائیں گی۔

یہ  ذکر  کرنا مناسب ہوگا کہ  سلف و خلف میں سے اہل علم نے اس موضوع کو تشنہ تصنیف نہیں چھوڑا بلکہ اس موضوع پر بہت سے رسائل اور  کتابیں تالیف کی گئیں ۔ ان میں سب سے مشہور ابن قیم الجوزیہ کی کتاب  زاد المعاد ، ابن مفلح کی  کتاب الآداب الشرعیۃ ،سفارینی کی کتاب غذاء الالباب  اور ان  کے علاوہ کچھ دوسری کتابیں ہیں ۔میری خواہش تھی کہ میں ان کتابوں میں پائے جانے والے مواد کی تلخیص کروں اور ان آداب کو  قابل فہم انداز میں پیش کروں اور طول طویل  بحث سے گریز کروں، ہاں مگر جہاں اس کی ضرورت محسوس ہو ۔

 

مؤلف: فضیلۃ الشیخ فؤاد بن عبد العزیز الشلہوب

المرفقات

1647118833_اسلامی آداب.pdf

المشاهدات 573 | التعليقات 0